مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 نومبر2019ء) فش سیڈ نرسنگ فارمز مظفرگڑھ پرکیج فش فارمنگ اور شرمپ فارمنگ کیلئے تربیتی کورس کا آغاز ہو گیا ہے، تربیتی کورس کی مدت ایک ماہ ہو گی جس میں فش فارمرز کو فش فارمنگ کے جدید طریقوں سے روشناس کرایا جائے گا۔
تربیتی کورس سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ ماہی پروری کے ماہرین صبغت اللہ اور چوہدری مشتاق نے بتایا کہ چین اور دیگر ممالک ماہی پروری کے جدید طریقے استعمال کر کے بھاری زرمبادلہ حاصل کر رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ حکومت پنجاب صوبے میں ماہی پروری کے جدید طریقے روشناس کرانے کیلئے سرگرمی سے کام کر رہی ہے اور مچھلی اور جھینگے کی پیدا وار بڑھانے کیلئے ماہی پروروں کو جدید طریقوں کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے میں بہت دلچسپی لے رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مچھلی پال حضرات جدید طریقے اختیار کرکے خوشحال ہو جائیں گے۔ تربیتی کورس 3 دسمبر تک جاری رہے گا۔