مظفرگڑھ، کاٹن فیکٹری میں آتشزدگی

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 نومبر2019ء) مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں واقع حسین کاٹن فیکٹری میں آتشزدگی، ریسکیو زرائع کے مطابق آگ فیکٹری کے گودام میں شارٹ سرکٹ ہونے کے باعث لگی۔

ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور فائر وہیکل نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر فوری طور پر کارروائی شروع کرکے آگ پر قابو پا کر کسی بھی بڑے نقصان سے بچا لیا۔