Breaking News
Home / News / مظفرگڑھ، کورونا وائرس سے حفاظت کیلئے حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد نہایت ضروری ہے، اسسٹنٹ کمشنر

مظفرگڑھ، کورونا وائرس سے حفاظت کیلئے حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد نہایت ضروری ہے، اسسٹنٹ کمشنر

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ۔ 11 جون2020ء) اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ نے کورونا وائرس سے بچائو کے حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کے لیے موبائل مارکیٹ، سپیئر پارٹس مارکیٹ، آئرن سٹورز ،بینکس، شوز مارکیٹ اور اندرون بازار کا وزٹ کیا اور دکانداروں کو ماسک،سینیٹائزر اور سوشل ڈسٹسننگ پر مکمل طور سے عمل کرنے کی ہدائت کی۔اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو متنبہ کیا کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے اور دکانیں سیل کر دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اپنی اور دوسروں کی کورونا وائرس سے حفاظت کیلئے حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد نہایت ضروری ہے۔

Loading...
%d bloggers like this: