Home / News / مظفرگڑھ، کسی بھی شخص کی غیر قانونی حراست و تشدد کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائیگا، ڈی پی او

مظفرگڑھ، کسی بھی شخص کی غیر قانونی حراست و تشدد کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائیگا، ڈی پی او

مظفرگڑھ۔ 17 ستمبر(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 ستمبر2019ء) ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے تھانہ خانگڑھ اور تھانہ سول لائن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حوالات کو چیک کیا، حوالات میں میں موجود قیدیوں سے بھی ملاقات کی اور ان کی گرفتاری کا ریکارڈ بھی چیک کیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ تھانوں میں کسی صورت غیر قانونی حراست اور کسی بھی قسم کے تشدد کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائیگا، اس سلسلے میں ضلع سطح پر مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو مختلف تھانوں میں جا کر اپنی رپورٹس دینگی، کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں شامل ملازمان کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائیگی

Loading...