مظفر گڑھ، رواں مالی سال کے دوران مستقل نادہندگان سے تین کروڑ70لاکھ روپے وصول کیے گئے، مہرنذر محمد

مظفر گڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 ستمبر2019ء) سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرمہرنذر محمد ڈب نے کہا ہے کہ میپکو سرکل مظفرگڑھ میں رواں مالی سال کے دوران مستقل نادہندگان کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے تین کروڑ70لاکھ روپے کی رقم وصول کر لی گئی ہے۔