مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 مئی2019ء) ڈپٹی ڈی ای او زنانہ تحصیل کوٹ ادو نے 6 اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کے خلاف مس کنڈکٹ، افسران سے عدم تعاون، سرکاری امور میں عدم دلچسپی، ڈیوٹی سے غیرحاضری معمول، ریکارڈ کی عدم فراہمی اور افسران اور ماتحت عملہ سے غیر مہذبانہ رویہ اپنانے پر کارروائی کی سفارش کر دی اور سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی مظفرگڑھ کو مراسلہ نمبر 972 ارسال کر دیا۔جن اے ای اوز کے خلاف مس کنڈکٹ کی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے،ان میں اے ای او رابعہ بتول مرکز گرمانی، علی عباس مرکز ڈونہ، محمد آصف مرکز شیر آباد، صائمہ خان مرکز میر پور بھاگلاور سندس بخاری مرکز دائرہ دین پناہ شامل ہیں۔
Next Post