Breaking News
Home / News / مظفرگڑھ، پولیس کی شراب فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری

مظفرگڑھ، پولیس کی شراب فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 29 مئی2019ء) مظفرگڑھ پولیس کی شراب فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر مظفرگڑھ ملک ایوب نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ملتان سے مظفرگڑھ شراب سپلائی کرنے والے ماں بیٹا کو گرفتار کرتے ہوئے 270 لٹر دیسی شراب اور کار قبضہ پولیس میں لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔ایس ایچ او تھانہ صدر علی پور کاشف اصغر، سب انسپکٹر فرہاد احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ شراب کی چالو بھٹی برامد کرتے ہوئے 148 لیٹر شراب دیسی 205 لیٹر لہن برامد کر کے ملزم ہاشم حجانہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نے پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

Loading...
%d bloggers like this: