مظفرگڑھ، والدہ کی ڈانٹ پر تیرہ سالہ لڑکی نے خودکشی کر لی

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 29 مئی2019ء) نواحی علاقہ بیٹ ولیداد کھلنگ حدود تھانہ شاہ جمال میں 13 سالہ لڑکی نے والدہ کی سرزنش پر کالا پتھر پی لیا.نشتر ہسپتال ملتان میں دم توڑ گئی، تیرہ سالہ حمیرہ دختر اللہ بچایا کو اس کی والدہ نے گزشتہ روز ڈانٹا جس پر اس نے دل برداشتہ ہو کر کالا پتھر پی لیا جسے نشتر ملتان لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔