Home / News / مظفرگڑھ، پولیس کارروائی، ناجائز اسلحہ برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا

مظفرگڑھ، پولیس کارروائی، ناجائز اسلحہ برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 08 جنوری2020ء) تھانہ روہیلانوالی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کارروائی، ناجائز اسلحہ برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ڈی ایس پی صدرسرک کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ روہیلانوالی اقبال بزدار نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں سے دو مشکوک افراد سے ایک عدد ریپیٹر اور پستول برآمد کر کے مشکوک افراد مظہر اور اختر کو گرفتار کر لیا، تھانہ روہیلانوالی میں گرفتار ملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

Loading...
%d bloggers like this: