ٹریفک پولیس مظفرگڑھ نے حادثات سے بچا ؤ کیلئے آگا ہی مہم شروع کر دی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 09 جنوری2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم عباس کی ہدائت پر ٹریفک پولیس مظفرگڑھ نے حادثات سے بچا ؤ کیلئے آگا ہی مہم شروع کر دی ہے آگاہی مہم کے تحت ڈی ایس پی ٹریفک محمد اشرف ماہڑہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ آج ریڑھیوں،رکشوں اور ٹرالیوں کے پیچھے ریفلیکٹر لگائے اور لوگوں کو آگا ہی فراہم کی کہ ریڑھیوں،رکشوں اور ٹرالیوں کے پیچھے ریفلیکٹر لگے ہونے کی صورت میں خاص طور پر دھند میں حادثات میں کافی حد تک کمی واقع ہو سکتی ہے۔