مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 مئی2019ء) پنجاب بار کونسل نے سول جج جڑانوالہ سے جھگڑا کرنے والے وکیل عمران منج کو انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد سے 5 سال کی قید بامشقت کی یکطرفہ سزا سنائے جانے اور معاملہ باہمی سطح پر حل نہ کئے جانے کے خلاف جمعہ 24 مئی کو صوبہ بھر کی بارز میں فل ڈے ہڑتال اور مکمل عدالتی بائی کاٹ کا اعلان کیا ہے۔اس سلسلے میں اعلان وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل چودھری شاہنواز اسماعیل اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی افتخار ابراہیم قریشی نے ایک ہنگامی اجلاس کے بعد کیا، جس میں دہشت گردی کورٹ کے فیصلے کو غیرمنصفانہ, خلاف قانون اور بنیادی آئینی و قانونی حقوق کے خلاف قرار دیا گیا ہے، جبکہ سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ ظفر اقبال انصاری کے مطابق مظفرگڑھ بار کل جمعہ کو فل ڈے ہڑتال کرے گی۔