مظفرگڑھ،خان گڑھ شہر میں سود کا مذموم دھندہ عروج پر، سود مافیا نے شہر کے ہر دوسرے دکاندار کو سود کے لین دین میں جکڑ لیا

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 مئی2019ء) خان گڑھ شہر میں سود کا مذموم دھندہ عروج پر، سود مافیا نے شہر کے ہر دوسرے دکاندار کو سود کے لین دین میں جکڑ لیا، موٹرسائیکل اقساط پر دینے والوں نے سود کا کاروبار بڑھا لیا۔اقساط کی آڑ میں کل قیمت کا ایڈوانس 30 فیصد سود وصول کیا جانے لگا، سیاسی جماعتوں کے فعال کارکن بھی سود کے دھندے میں ملوث نکلے، شہری اور دکاندار کنگال، سود مافیا خوشحال اور مالدار بن گیا۔مقامی پولیس نے آئی جی پنجاب کے سود مافیا کے خلاف کارروائی کرنے کے احکامات ہوا میں اڑا دیئی. متاثرین کے مطابق خان گڑھ پولیس سود مافیا کی امدادی بن گئی جبکہ کارروائی کے لئے درخواست دینے والے متاثرین کو الٹا دھمکایا جانے لگا. متاثرین اور شہری سراپا احتجاج بن گئے۔