Breaking News
Home / News / مظفرگڑھ، ناجائز تعلقات کا شبہ، خاوند نے مقدمہ درج کروادیا

مظفرگڑھ، ناجائز تعلقات کا شبہ، خاوند نے مقدمہ درج کروادیا

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 29 مئی2019ء) نواحی علاقہ ٹھٹھہ قریشی کے رہائشی، سعودی عرب ریٹرن، الیکٹریشن سید باصر شاہ نے سیشن کورٹ مظفرگڑھ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ مزدوری کے سلسلہ میں اکثر گھر سے باہر رہتا ہے جس کا ناجائز فائدہ اٹھا کر جاوید نون سکنہ نادرآباد پھاٹک ملتان نے اسکی بیوی سے ناجائز تعلقات بنا لئے اور وہ اپنے ساتھیوں سمیت اس کی بیوی فرزانہ اور اس کی تین بچیوں بختاور، ماہم اور سبین کو اغوا کر کے لے گیا اور زنا حرام کے مرتکب ہو رہے ہیں جبکہ ملزمان اس کے گھر سے 10 تولے کے طلائی زیورات,2 لاکھ نقدی اور اس کا پاسپورٹ بھی سرقہ کر کے لے گئے۔ فاضل جج نے پولیس تھانہ خان گڑھ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
Loading...
%d bloggers like this: