Home / News / مظفرگڑھ، منشیات فروش گرفتار، چرس، بھنگ برآمد

مظفرگڑھ، منشیات فروش گرفتار، چرس، بھنگ برآمد

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 29 جولائی2020ء) ڈی پی او مظفر گڑھ سیدندیم عباس کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل اعجاز حسین بخاری کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سنانواں منیر احمد چانڈیہ نے منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران پولیس ٹیم کے ہمراہ مشہور بدنام زمانہ منشیات فروش محمد اکبر گورایہ کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے 13 10گرام چرس اور دلاورحسین کوگرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے 1500 گرام بھنگ برآمد کرکے مقدمات درج کرتے ہوئے ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا۔

ایس ایچ او تھانہ سنانواں منیر احمد چانڈیہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا اور عوام جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کریں ان کے خلاف بھر پور کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مشن علاقے میں امن و امان قائم کرنا اور جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ کرنا ہے۔

Loading...
%d bloggers like this: