مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 نومبر2019ء) مظفرگڑھ سے علی پور روڈ، جو کہ قاتل روڈ کے نام سے مشہور ہو چکا ہے، پر آئے روز ٹریفک حادثات سے یہاں کے لوگ اپنے پیاروں کی نعشیں اٹھانے پر مجبور ہو چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سالانہ سینکڑوں افراد جاں بحق جبکہ اتنی ہی تعداد میں معذور ہو چکے ہیں۔ تاحال اس روڈ کو ڈبل کرنے کے لئے نہ تو کوئی منظوری اور نہ ہی فنڈز کا اجراء ہو سکا ہے۔ انجمن کریانہ سٹورز خان گڑھ کے جنرل سیکرٹری سید عامر شاہ نے وزیراعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے مطالبہ کیا ہے کہ علی پور روڈ کو ڈبل کرنے کی فوری منظوری دی جائے۔