Breaking News
Home / News / مظفرگڑھ، مسافر کوچ نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا

مظفرگڑھ، مسافر کوچ نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 جون2019ء) ریسکیو زرائع کے مطابق مظفرگڑھ میانوالی روڈ پر پٹرولیم چک پوسٹ کے قریب مسافر کوچ نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا۔ موٹر سائیکل سوار جاں بحق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق مسافر کوچ میانوالی سے ملتان جاتے ہوئے خانپور بگہ شیر کے قریب ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے موٹر سائیکل کو روندتے ہوئے روڈ سے نیچے ریت کے ٹیلوں سے جا ٹکرائی جس کی وجہ سے مسافر کوچ کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھا ہوا مسافر بھی شدید زخمی ہوا۔جبکہ موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی ایمبولینس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر فوری طور پر زخمی ہونے والے شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کیا جبکہ جاں بحق ہونے والے شخص کو ڈیڈ شیٹ سے کور کرتے ہوئے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔
Loading...
%d bloggers like this: