مظفرگڑھٰ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 دسمبر2018ء) حکو مت پنجاب کی جانب سے محکمہ تعلیم کے موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن نجی تعلیمی اداروں نے ہوا میں اڑا دیا، پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے سرکاری احکامات کی پرواہ کئے بغیر سخت سردیوںمیں چھٹیاں نہ دیں،سکول جانے والے ننھے بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا، اکثر بچے سردی کی شدت اور دھند کے باعث بیمار ہونا شروع ہو گئے۔تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب محکمہ تعلیم نے صوبہ بھر کے سرکاری تعلیمی اداروںکو23 سی31دسمبر تک تمام سرکاری تعلیمی ادارے بندرکھنے کا نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے تعلیمی ادارے یکم جنوری بروز سوموار 2018کو کھولنے کا حکم جاری کیاتھا،نجی تعلیمی اداروں نے ہٹ دھرمی کرتے ہوئے سخت سردی میں بچوں کو سکول کی چھٹیاں نہ دیں اور حکومت پنجاب کا حکم ہوا میں اڑادیا۔