پنجاب حکومت گنا خریداری مہم کی کڑی نگرانی کر رہی ہے،سیکرٹری معدنیات پنجاب

مظفرگڑھٰ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 دسمبر2018ء) سیکرٹری معدنیات پنجاب عالمگیر خان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت گنا خریداری مہم کی کڑی نگرانی کر رہی ہے،حکومت غریب عوام کے فلاح وبہود کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لارہی ہے،عرصہ سے غریب کسانوں کو فراموش کیا جارہاتھا، اب یہ سلسلہ ختم ہو گیا اور محنت کرنے والوں کو ان کا حق ان کی دہلیز پر ملے گا۔.ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز فاطمہ شوگر ملز اور شیخو شوگر ملزگنے کی خریداری کے عمل کی نگرانی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کو گنے کی رقم کی ادائیگی جلد سے جلد کی جائے،مل انتظامیہ کی جانب سے کسانوں پر ظلم قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا۔