Home / News / مظفرگڑھ، محرم الحرام میں امن وامان کے حوالے سے امن کمیٹی کا اجلاس

مظفرگڑھ، محرم الحرام میں امن وامان کے حوالے سے امن کمیٹی کا اجلاس

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 اگست2020ء) مظفرگڑھ کے نواحی قصبہ میں میں امن وامان قائم اور بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے کیلئے ڈی ایس پی صدر سرکل سردار اصغر چانڈیہ کی صدارت میں امن کمیٹی خانگڑھ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نواب مظفرخان،نواب جمیل خان،نواب سیف اللہ خان،بدر زرگر،پیر شمس شاہ،خواجہ عبد القیوم،انجمن تاجران کے نمائندوں،امن کمیٹی کے ممبران اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔

اجلاس کے تمام شرکا نے تفصیلی گفتگو کے بعد خانگڑھ میں محرم الحرام کے ایام میں امن و امان اور بھائی چارے کی فضا قائم رکھنے اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ڈی ایس پی صدر سرکل سردار اصغر چانڈیہ اور ایس ایچ او خانگڑھ چودھری جاوید اختر نے امن و امان کی ضرورت اور اہمیت پر روشنی ڈالی اور محرم الحرام میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے پولیس اور انتظامیہ کے اقدامات کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔

Loading...
%d bloggers like this: