کوئٹہ کے شہید وکلا کی یاد میں مظفرگڑھ کے وکلا کی احتجاجی ریلی، عدالتوں کا بائیکاٹ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 اگست2020ء) کوئٹہ کے شہید وکلا کی یاد میں مظفرگڑھ کے وکلا کی احتجاجی ریلی، عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا۔ پنجاب بار کونسل کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ کے وکلا نے 4 سال قبل 8اگست کو کوئٹہ میں دہشت گردوں کے ہاتھوں 62 وکلا کے شہید ہونے کے واقعہ کی یاد میں فل ڈے سٹرائیک کی، عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور مقدمات کی پیروی نہیں کی۔

وکلا نے بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں اور احتجاجی ریلی بھی نکالی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وکلا راہنماوں نے شہید وکلا کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کے شہید وکلا پنجاب کے وکلا کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں اور ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ ریلی سے ممبر پنجاب بار کونسل جام محمد یونس ایڈووکیٹ،صدر ڈسٹرکٹ بار محمد ارشد بھٹی ایڈووکیٹ،جنرل سیکریٹری ڈسٹرکٹ بار زبیر سہرانی ایڈووکیٹ اور دیگر وکلا راہنماوں نے خطاب کیا۔