Home / News / مظفرگڑھ، مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک

مظفرگڑھ، مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 22 اگست2020ء) مظفرگڑھ کے علاقے ٹبی چوک میں مبینہ مقابلہ، پولیس اور کار سوار 2 نامعلوم ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں کار میں سوار ایک نامعلوم ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا ملزم اسلحہ سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے مفرور ملزم کی تلاش شروع کر دی۔ کار سے ہلاک ہونے والے شخص کے ساتھ ناجائز اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ مظفرگڑھ سید ندیم عباس اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔

Loading...
%d bloggers like this: