مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 دسمبر2019ء) کرسمس کی آمد سے دنیا بھر میں بدامنی، جنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ، پیار و محبت اور بھائی چارے کی پرامن فضاء پیدا ہوگی،کشمیر اور فلسطین سمیت دنیا بھر کے انسانی حقوق اور بنیادی زندگی کی سہولیات بحال ہو ںگی اور مظلوم عوام پر وقار اور آزادی کی زندگی گزاریں گے۔
ان خیالات کا اظہار سینٹ میری چرچ مظفرگڑھ میں کرسمس آمد مبارک کی تقریب سے مارڈریٹر میتھو ڈسٹ بشب عاشر کامران چرچ ان پاکستان، پاسٹر پادری شہزاد تنویر، پادری شاکر گل، مسز آسیہ عاشر، مسز روما ایڈگر اور عاشر سلیمان نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں پاکستان کی خوشحالی اور بقاء کے لیے دعا کی گئی۔