مظفرگڑھ، فیاض پارک کو عوام کیلئے کھولنے کا مطالبہ

style="display:block" data-ad-client="ca-pub-4163322924037420" data-ad-slot="3714019811" data-ad-format="auto" data-full-width-responsive="true">
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 دسمبر2019ء) مظفرگڑھ شہر کا اکلوتا پارک اور واحد تفریح گاہ افتتاح ہوجانے کے باوجود عوام کیلئے نہیں کھولا گیا۔تفصیل کے مطابق فیاض پارک کی زبوں حالی میڈیا میں مسلسل اجاگر ہونے اور شہریوں کے بار بار مطالبے اور احتجاج پر سابق ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور نے خطیر رقم سے فیاض پارک کی تزئین و آرائش کرائی، پارک میں بچوں کیلئے نئے جھولے وغیرہ نصب کرائے، جوگنگ ٹریک اور واکنگ ٹریک بنوائے اور نئے بیت الخلا بھی تعمیر کرائے ۔

سابق ڈپٹی کمشنر نے تزئین آرائش کا کام مکمل ہونے پر پارک کا افتتاح بھی کر دیا لیکن ان کے ٹرانسفر کے بعد پارک کو نامعلوم وجوہ کی بناء پر ابھی تک عوام کیلئے نہیں کھولا گیا۔ سول سوسائٹی کے ارکان اور شہریوں نے پارک کو جلد از جلد عوام کیلئے کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔