مظفرگڑھ، سید ناغوث اعظم نے تبلیغ اسلام کرتے ہوئے معاشرے میں آواز حق بلند کی،غوث حمزہ

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 19 دسمبر2018ء) حضرت سید ناغوث اعظم نے تبلیغ اسلام کرتے ہوئے معاشرے میں آواز حق بلند کی آپ کی تبلیغ و ہدایات سے لاکھوں افراد دائرہ اسلام میں داخل ہوئے اور دنیا بھرمیں اولیاء اللہ آپ کی ہدایات پر عمل کرکے دین اسلام پھیلا رہے ہیں۔اولیاء اللہ کی درگاہیں اور آستانہ پیارو محبت اور امن و امان قائم کرنے میں سرگرم عمل ہیں۔ان خیالات کااظہار دربار عالیہ حضرت سیدنا غوث حمزہ،حضرت سید امیر حمزہ پر تحریک حق کے زیر اہتمام بڑی گیارویں شریف کی تقریب سے سید ہلال جاوید کاظمی، ضلعی امیر جماعت اہلسنت،منیراحمد گولڑوی،سید غلام علی بخاری،چوہدری انیل احمد اور محمد احمد نظامی نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں استحکام پاکستان،سلامتی و بقائے پاکستان کیلئے دعا کی گئی۔