مظفرگڑھ، سورج مکھی کی کاشت کے لئے کاشتکاروں کو آگہی دینے کے سلسلے میں 2 جنوری کو سیمینار منعقد ہو گا

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 19 دسمبر2018ء) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع مظفرگڑھ ڈاکٹر شوکت علی عابد کے اعلامیہ کے مطابق سورج مکھی کی کاشت کے لئے کاشتکاروں کو آگہی دینے کے سلسلے میں 2 جنوری کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت آفس جتوئی میں سیمینار منعقد ہو گا،جس کے لئے فوکل پرسن اے ڈی زراعت جتوئی تحصیل عبدالرزاق کو مقرر کیا گیا ہے،جبکہ سیمینار میں کسان نمائندگان کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔