مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 فروری2020ء) معروف سکالر، کالم نگار اور سابق بیوروکریٹ رانا محبوب اختر نے کہا ہے کہ سول سروس کا کام عوام کی خدمت کرنا ہے، اچھی، فعال اور عوام دوست سول سروس ملکوں اور قوموں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل ہمارا قیمتی سرمایہ ہے نوجوان اعلیٰ تعلیم سے نہ صرف اپنی بلکہ اپنے خاندان اور اپنے ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں، مظفرگڑھ جیسے پسماندہ ضلع میں سی ایس ایس کلاسز کا اجرا بہت ہی اچھا قدم ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گورنمنٹ کالج مظفرگڑھ میں سی ایس ایس کی تیاری کرنے والی کلاس کو لیکچر دیتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ کالج رانا مسعود اختر، معروف صحافی، کالم نگار شوکت اشفاق، معروف دانشور ملک خیر محمد بدھ، ندیم رحمان ملک اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد شہزاد بھی موجود تھے۔ ملک خیر محمد بدھ نے کہا کہ گزشتہ سال سے گورنمنٹ کالج مظفر گڑھ میں سی ایس ایس امتحان کی تیاری کلاسز کا اجرا کیا گیا ہے۔ اس سال یہ دوسرا سیشن ہے، تیاری کلاسز کے دوران طلبا کو 5 ماہ کے لئے کوچنگ کی جاتی ہے اس دوران ماہرین، اساتذہ اور معروف سکالرز طلباء کو لیکچر دیتے ہیں۔
Prev Post