مظفرگڑھ، ریجنل یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب عہد ید اران کی تقریب حلف وفاداری

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 مارچ2020ء) ریجنل یونین آف جرنلسٹس ضلع مظفر گڑھ کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب ضلع کونسل مظفر گڑھ میں منعقد ہوئی۔تقریب میں سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید خاں دستی،مرکزی صد ر ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان سید شفقت حسین گیلانی،صدر آر یو جے سینٹرل پنجاب ڈاکٹر محمد ذکریا، صدر آریو جے جنوبی پنجاب سید طاہر شاہ اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سینٹرل پنجاب سید ظفر پیر زادہ نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا۔