مظفرگڑھ، رشوت خور، جرائم پیشہ کے سرپرست پولیس افسران، ملازمین کی مبینہ فہرست جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 10 اکتوبر2019ء) ضلع مظفرگڑھ کے رشوت خور،منشیات فروشوں، جرائم پیشہ اور قحبہ خانوں کے سرپرست پولیس افسران اور ملازمین کی مبینہ فہرست جاری۔ تفصیل کے مطابق ریجنل پولیس آفس ڈیرہ غازی خان نے ریجن بھر کے چاروں اضلاع لیہ، راجن پور، ڈیرہ غازی خان اور مظفرگڑھ کے تھانوں میں تعینات راشی، منشیات فروشوں، جوا کے اڈوں،جرائم پیشہ افراد اور قحبہ خانوں وغیرہ کی سرپرستی کرنے اور ان سے گہرے روابط رکھنے میں بدنام پولیس افسران اور ملازمین کی فہرست جاری کر دی ہے اور کارروائی کے لئے متعلقہ اضلاع کے ڈی پی اوز اور انٹرنل اکاؤنٹبیلٹی بیورو کو بھجوا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق فہرست میں محمد عاشق اے ایس آئی تھانہ سول لائن مظفرگڑھ، غلام مصطفی سپاہی تھانہ صدر مظفرگڑھ، ریاض حسین سٹی مظفرگڑھ، سلیم اقبال سب انسپکٹر، ایس ایچ او بیٹ میر ہزار، عزیز اللہ سب انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ رنگ پور، منیر حسین اے ایس آئی تھانہ جتوئی، محمد آصف سپاہی تھانہ شہر سلطان، محمد سجاد حیدر ایس ایچ او تھانہ سیت پور، احمد حسن کانسٹیبل تھانہ سیت پور، سعید احمد اے ایس آئی تھانہ علی پور صدر، محمد شاہد ہیڈ کانسٹیبل تھانہ علی پور صدر، بشیر احمد ہیڈ کانسٹیبل تھانہ سٹی علی پور، ساجد منیر اے ایس آئی سٹی علی پور، محمد ظفر اے ایس آئی سٹی علی پور، محمد اکرم سپاہی سٹی علی پور، محمد ناصر، علمدار بخاری سپاہی سٹی علی پور، عمران یاسین اے ایس آئی تھانہ کندائی، محمد اکرم اے ایس آئی تھانہ خیر پور سادات، چودھری منیر اے ایس آئی پولیس چوکی نذیر والہ تھانہ روہیلانوالی، خالد بلال سابق ایس ایچ او تھانہ کرم داد قریشی، ظفر شاہ سپاہی تھانہ شاہ جمال، محمد عامر ڈرائیور تھانہ شاہ جمال، محمد اسلم چانڈیہ ہیڈ کانسٹیبل محرر تھانہ خان گڑھ، نصراللہ بابر انسپکٹر و سابق ایس ایچ او تھانہ خان گڑھ، محمد یوسف ہیڈ کانسٹیبل تھانہ سول لائن مظفرگڑھ، علی عمران سابق ایس ایچ او تھانہ کوٹ ادو، یعقوب ہیڈ کانسٹیبل تھانہ سنانواں، مشتاق سپاہی تھانہ سنانواں، اظہر شاہ ہیڈ کانسٹیبل،فلک شیر ہیڈ کانسٹیبل تھانہ دائرہ دین پناہ، محمد بلال اے ایس آئی تھانہ سٹی مظفرگڑھ، ملک محمد ایوب سب انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ صدر مظفرگڑھ کے نام شامل ہیں۔