مظفرگڑھ،ٹریکٹر ٹرالی، مزدہ میں تصادم،ایک جاں بحق،ایک زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی 10 اکتوبر2019ء) ریسکیو ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں ملتان روڈ پر بندے شاہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور مزدہ کے درمیان خوفناک حادثہ ہوا، جس میں مزدہ کا ڈرائیور موقع پر جاں بحق، جبکہ ہیلپر شدید زخمی ہو گیا۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 علی پور کی ایمبولینس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمی کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔زخمی اور جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال علی پور منتقل کر دیا گیا۔