مظفرگڑھ، راہزنی، چوری، اقدام قتل و ڈکیتی کے درجنوں مقدمات میں مطلوب ڈکیت گرفتار

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 دسمبر2019ء) خان گڑھ کے کچے بیٹ کے علاقہ میں دہشت کی علامت بننے والے ڈکیت ندیم چدھرڑ کو خان گڑھ پولیس نے گزشتہ روز گرفتار کر لیا۔ملزم خان گڑھ، روہیلانوالی اور شاہ جمال پولیس کو راہزنی، چوری، اقدام قتل اور ڈکیتی کے درجنوں مقدمات میں مطلوب تھا اور کچے کے علاقے میں خوف کی علامت بنا ہوا تھا۔