Home / News / مظفرگڑھ، دریائے چناب میں ڈوبنے والے شخص کی لاش برآمد

مظفرگڑھ، دریائے چناب میں ڈوبنے والے شخص کی لاش برآمد

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 اگست2020ء) مظفرگڑھ روڈ پر ٹھٹھہ قریشی کے قریب واقع سپر نمبر 5 پر گزشتہ روز دریائے چناب میں ڈوبنے والے شخص کی لاش تلاش کرلی گئی۔

ریسکیو زرائع کے مطابق دو روز قبل ٹھٹھہ قریشی کے قریب ایک شخص دریا کراس کرتے ہوئے اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور پھسل کر گہرے پانی میں ڈوب کر لاپتہ ہو گیا تھا۔ جس کی تلاش کے لیے ریسکیو سرچ آپریشن گزشتہ روز سے جاری تھا۔ مسلسل دو روزہ سرچ آپریشن کے بعد ڈوبنے والے شخص وحید ولد محمد صدیق عمر 25 سال کی نعش کو تلاش کرکے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔

Loading...
%d bloggers like this: