Breaking News
Home / News / مظفرگڑھ، خان گڑھ کی متحدہ اپوزیشن، شہریوں، تاجروں کے مشترکہ اجلاس کا انعقاد

مظفرگڑھ، خان گڑھ کی متحدہ اپوزیشن، شہریوں، تاجروں کے مشترکہ اجلاس کا انعقاد

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 دسمبر2019ء) قومی اسمبلی حلقہ این اے 184 مظفرگڑھ، خان گڑھ کی متحدہ اپوزیشن، شہریوں اور تاجروں کا ایک مشترکہ اجلاس ملک شہباز احمد مونڈا کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا،جس میں قومی اسمبلی کے سابق رکن، عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد دستی، سابق ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد عمران قریشی، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی میاں محمد اسماعیل بھٹہ، سینئر سیاسی راہنما رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ،سابق امیدوار اسمبلی چودھری محمد عامر کرامت،متحدہ شہری محاذ کے صدر رانا محمد سہیل فرزند، ملک آصف شہزاد مونڈا، تاجر راہنماء سید عامر شاہ،ملک محمد اکرم،راؤ مسعود علی،ملک اجمل،ملک عاصم اعوان،عامر سانگی،عامر سومرو سمیت دیگر ارکان نے شرکت کی.

اجلاس میں خان گڑھ،روہیلانوالی،منڈا چوک اور شاہ جمال،موچی والی اور مہر پور کے شہری اور دیہی علاقوں میں دن دیہاڑے مسلح ڈاکوؤں کی لوٹ مار، ڈکیتی اور چوری و راہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

Loading...
%d bloggers like this: