مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی 08 اگست2020ء) مظفرگڑھ کے قصبہ گجرات میں ریجنل ہیڈ مظفرگڑھ نے حکومت پاکستان کے پروگرام قومی خوشحالی سروے کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں ملک بلال کھر سابق ایم پی اے اور سابق ناظم چوہدری خالد محمود نے خاص طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر ریجنل ہیڈ خلیل خان سیہڑ نے بتایا کہ حکومتِ پاکستان کی طرف سے قصبہ گجرات، غازی گھاٹ، محمود کوٹ ، ڈبی شاہ اور دیگر قریبی یونین کونسلز میں قومی خوشحالی سروے شروع کر دیا گیا ہے، بلاک وائز سروے کو حکومتِ پاکستان جلداز جلد مکمل کرنا چاہتی ہے تاکہ کورونا وائرس جیسی وباء کے حامل پروگرامز احساس ایمرجنسی پروگرام، بینظیر کارڈ ، نئے احساس کارڈ کا بنانا، کامیاب نوجوان اور قرضہ جات اسکیمیں بشمول گورنمنٹ کے تمام پراجیکٹس کیلئے اگلے دس سال کا سروی کیا جاسکے ۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اس سروے کے کرنے والے نوجوانوں کو خوش مزاجی سے اور پاکستانی شہری ہونے کے ناطے اپنا مکمل ڈیٹا صیح طور پر فراہم کریں، ٹیمیں گھر گھر جا کر سروے کریں گی اور گھرانے کی تمام تر معلومات اکٹھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں سے التماس ہے کہ اپنے اور اپنے اہل خانہ کے شناختی کارڈ ،بچوں کے بیفارم، فون نمبرز گھر پر موجود رکھیں، یہ سروے بی آئی ایس پی اور انتظامیہ کے تعاون سے ضلع مظفر گڑھ کی تمام تحصیلوں میں صاف شفاف طریقے سے کیا جا رہا ہے۔ مختلف اداروں کے تعاون سے حکومتِ پاکستان کا قومی خوشحالی سروے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔