مظفرگڑھ، جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار، ناجائز اسلحہ، شراب برآمد

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 15 جون2020ء) تھانہ صدر کوٹ ادو کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ اور شراب برآمد کر لی۔ایس ایچ او تھانہ صدر کوٹ ادو سیف اللہ خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دو عدد پستول معہ گولیاں اور 40 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی۔