Breaking News
Home / News / مظفرگڑھ، بستی گد پور کے قریب دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ڈوب جانے والے چارمیں سے تین افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا

مظفرگڑھ، بستی گد پور کے قریب دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ڈوب جانے والے چارمیں سے تین افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 14 مئی2019ء) ریسکیو 1122 کے زرائع کے مطابق مظفرگڑھ کے قریبی علاقے وسندے والی کے نزدیک بستی گد پور کے قریب گزشتہ روز دریائے سندھ میں چار افراد نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔تین افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا، جبکہ ایک شخص محمد عدنان ولد غلام عباس عمر 22 سال ڈوب کر لا پتہ ہو گیا۔ دریائے سندھ میں نہانے والے چاروں افراد آپس میں دوست بتائے جاتے ھیں۔ ریسکیو 1122 کی واٹر سرچ ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر دوسرے روز بھی سرچ آپریشن جاری رکھا ھوا ھے۔
Loading...
%d bloggers like this: