مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 جنوری2020ء) خان گڑھ کی بستی مہدی شاہ میں سیوریج سسٹم نہ ہونے کے باعث گلیاں اور خالی پلاٹ گندے پانی سے بھر گئے۔تفصیل کے مطابق خان گڑھ کی بستی مہدی شاہ میں سیوریج سسٹم نہ ہونے کے باعث علاقہ مکین گھروں کا استعمال شدہ پانی گلیوں اور محلہ کے کھلے پلاٹوں میں چھوڑنے پر مجبور ہیں، جس سے محلہ کی گلیاں جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگی ہیں اور گلیوں سے پانی بہہ کر جب کھلے پلاٹوں میں جمع ہوتا ہے تو پلاٹ تالاب کا منظر پیش کررہے ہیں۔
چھوٹے چھوٹے بچے جمع شدہ گندے پانی سے اٹھنے والی بدبو اور تعفن سے ملیریا ٹائیفائیڈ اور پیٹ کے جملہ امراض کا شکار ہورہے ہیں۔اہل علاقہ نے مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بستی مہدی شاہ میں نالیوں کی تعمیر کا منصوبہ دیا جائے تا کہ علاقہ مکین پیدا ہونے والی مشکلات سے چھٹکارہ حاصل کر سکیں۔