مظفرگڑھ، بااثر افراد کا غریب کاشتکار کے رقبہ کو جانے والے راستے پر قبضہ
Share
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 جون2020ء) بااثر افراد نے غریب کاشتکار کے رقبہ کو جانے والے راستے پر قبضہ کرکے بند کر دیا کاشتکار کی فصل کھیت میں پڑی پڑی خراب ہونے لگی۔مظفرگڑھ کے نواحی قصبہ چوک سرورشہید کے رہائشی کاشتکار محمد اقبال نے بتایا کہ بااثرافراد نے اس کے رقبہ کو جانے والے سرکاری راستہ پر قبضہ کرکے بند کردیا ہے، اس نے 2ماہ پہلے گندم کی فصل کاٹی تھی ، کٹائی کی گئی فصل کھیتوں میں پڑی پڑی خراب ہو گئی ہے، راستہ بند کردینے کی وجہ سے وہ تھریشر اپنے رقبہ پر نہیں لے جا سکا اور نہ گندم نکال سکا ہے، اسے ہزاروں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔
اس نے کہا کہ قبضہ مافیا اس کی اراضی پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ متاثرہ شخص نے وزیراعلیٰ پنجاب، کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے سرکاری راستہ فوری طور پر واگزار کرانے اور قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کی اپیل کی ہے۔