مظفرگڑھ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 ستمبر2019ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ خضر حیات نے ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ کا دورہ کیا، سول جج محمد عرفان بھی ان کے ہمراہ تھے، قائم مقام سپرنٹنڈنٹ جیل راؤ ندیم اقبال اور دیگر افسران ڈسٹرکٹ جیل میں موجود تھے، معائنہ کے دوران جیل انتظامیہ کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔