Breaking News
Home / News / مظفرگڑھ،گومانی اڈے کے قریب آئل ٹینکر، موٹر سائیکل میں تصادم،ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

مظفرگڑھ،گومانی اڈے کے قریب آئل ٹینکر، موٹر سائیکل میں تصادم،ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 08 جنوری2020ء) ریسکیو ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ قصبہ گجرات روڈ پر واقع گومانی اڈے کے قریب آئل ٹینکر اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم، موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص موقع پر جاں بحق، ایک زخمی۔ تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ قصبہ گجرات روڈ پر گورمانی اڈے کے قریب ایک آئل ٹینکر جو مظفرگڑھ کی جانب آ رہا تھا کہ ایک تیر رفتار موٹر سائیکل سوار آئل ٹینکر کو اوور ٹیک کرتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث آئل ٹینکر کے ٹائروں کے نیچے آ گیا۔حادثے کی وجہ سے موٹر سائیکل پر سوار محمد جہانگیر ولد نزیر احمد عمر 22 سال آئل ٹینکر کے ویل میں آنے سے مکمل طور پر کچلا گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی شدید زخمی ہو گیا۔حادثے کے فوراً بعد آئل ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار۔ریسکیو 1122 مظفرگڑھ نے فوری ریسکیو آپریشن جاری کرتے ہوئے حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور اس کو ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفرگزھ منتقل کر دیا، جبکہ جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش کو کور کرتے ہوئے ایمبولینس کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس تھانہ صدر مظفرگزھ نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔

Loading...
%d bloggers like this: