مظفرگڑھ، ڈسٹرکٹ بار میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی تقریب کا اہتمام

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 08 جنوری2020ء) پیپلز لائرز فورم کی طرف سے ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی جسمیں بھٹو شہید کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ملک مظہر پہوڑ ضلعی جنرل سیکٹری پیپلزپارٹی ضلع مظفرگڑھ تھے۔ تقریب کا اہتمام سردار ظفراللہ خان لغاری ایڈووکیٹ ڈویڑنل صدر اور ملک صفدر پہوڑ ایڈووکیٹ صوبائی نائب صدر پیپلز لائرز فورم جنوبی پنجاب نے کیا تھا۔دیگر شرکاء میں سردار اللہ نواز علیزئی ایڈووکیٹ ضلعی صدر پی ایل ایف مظفرگڑھ، شیخ جاوید احمد ایڈووکیٹ ضلعی صدر پی ایل ایف لیہ، سینئر سیاسی راہنما رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ، رانا عثمان بابر ایڈووکیٹ تحصیل صدر پی ایل ایف علی پور، احمد خان لغاری ایڈووکیٹ ودیگر عہدیداران و کارکنان پی ایل ایف موجود تھے۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو شہید محسن پاکستان ہیں انھوں نے پاکستان کو آئین دیا اور پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، پاکستان کی جمہوریت کو صحیح معنوں میں بھٹو شہید نے متعارف کرایا۔