Breaking News
Home / News / مظفرگڑھ،پولیس نے پارکو آئل ریفائنری کی پائپ لائن سے تیل چوری کی کوشش ناکام بنادی، مقدمہ درج

مظفرگڑھ،پولیس نے پارکو آئل ریفائنری کی پائپ لائن سے تیل چوری کی کوشش ناکام بنادی، مقدمہ درج

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 دسمبر2019ء) مظفرگڑھ کے نواحی قصبے رنگپور میں پولیس نے پارکو آئل ریفائنری کی پائپ لائن سے کروڑوں روپے کے تیل چوری کی کوشش ناکام بنادی۔

پولیس ذرائع کے مطابق آئل مافیا نے فیصل آباد سے پارکو آئل ریفائنری مظفرگڑھ کو آنے والی پائپ لائن میں کلمپ لگا رکھا تھا،ایس ایچ او رنگپور عدنان شہزاد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ آئل مافیا کا کلمپ پکڑ کر پائپ لائن سے کروڑوں روپے مالیت کا تیل چوری کرنے کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔رنگپور پولیس نے آئل مافیا کا کلمپ اور کلمپ لگانے کیلئے بنائی جانے والی سرنگ کو پکڑ کر پارکو حکام کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Loading...
%d bloggers like this: