مظفر گڑھ،ایس ای میپکو پرسوں (ہفتہ)کھلی کچہری لگائیں گے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 دسمبر2019ء) سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفرگڑھ جامع مسجدفاروق اعظم شاہ جمال میں مورخہ پرسوں (ہفتہ) بوقت صبح30:10بجے صارفین کی شکایات کے ازالے کے لیے کھلی کچہری لگائیں گے۔تمام صارفین سے اپیل کی جاتی ہے کہ میپکو سے متعلقہ شکایات کے ازالے کے لیے کھلی کچہری میں شرکت کریں۔اس موقع پرمیپکو سرکل مظفرگڑھ کے آفیسرزایکسین میپکوڈویژن مظفرگڑھ اورایس ڈی اوز،آراوبھی موجود ہوں گے۔