مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 مئی2020ء) پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کے رشتہ داروں نے فائرنگ کر کے لڑکے کو شدید زخمی کر دیا۔فائرنگ کا واقعہ مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے موضع چوہدری میں پیش آیا، جہاں پسند کی شادی کرنے والے لڑکے سانول عباس پر لڑکی کے والد اور بھائیوں نے فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ھو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کوٹ ادو پولیس نے زخمی نوجوان کو تحصیل ھیڈکوارٹر ھسپتال کوٹ ادو منتقل کر دیا ھے اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ھے۔