مظفرگڑھ،پرانی دشمنی پر ایک شخص کو گولیاں مار کر زخمی کر دیاگیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 اکتوبر2022ء) کار سوار افراد نے ایک شخص کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا۔ریسکیو کنٹرول روم کے مطابق مظفرگڑھ ملتان روڈ پر تھانہ صدر کی حدود میں پل چناب کے قریب ایک کار میں سوار 2 افراد نے 45 سالہ مختیار حسین ولد محمد شمیر کو ٹانگوں میں 3 گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔

ریسکیو سٹاف نے موقع پر پہنچ کر زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے مزیدقانونی کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفر گڑھ منتقل کر دیا ۔