مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 نومبر2021ء) ٹیکسٹائل مل کے گودام پر چھاپہ،کھاد کی زخیرہ کی گئی ہزاروں بوریاں برآمد،گودام سیل۔سپیشل برانچ کی فراہم کردہ خفیہ معلومات پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سید موسی رضا کی ہدایت پر زراعت افسر نے فاطمہ ٹیکسٹائل ملز کے گودام پر اسپیشل برانچ کے جوانوں کے ہمراہ چھاپا مارکر 27000بوری نائٹروفاس کھاد قبضہ میں لے کر گودام سیل کردیا ہے۔
محکمہ زراعت کے ذرائع کے مطابق برآمد کی گئی کھاد ضلعی انتظامیہ کی موجودگی میں ضلع مظفرگڑھ کاشتکاروں کو کنٹرول قیمت پر فروخت کی جائے گی۔ محکمہ زراعت کے ترجمان کے مطابق حکومت کی ہدایات پر مہنگی کھاد بیچنے کے لئے ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کی ہر کوشش ناکام بنا دی جائے گی جو لوگ کاشتکاروں کو کنٹرول پرائس پر کھادوں کی فراہمی متواتر جاری رکھنے کے لیے کھاد سٹور کرتے ہیں اور محکمہ زراعت کو اس کا ریکارڈ فراہم کرتے ہیں ان کی محکمہ زراعت حوصلہ افزائی کرتا ہے ۔کاشتکار کی ترقی میں پاکستان کی ترقی پوشیدہ ہے زیادہ سے زیادہ رقبہ پر گندم کی کاشت کر کے اس ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔