مظفرگڑھ،موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر نوجوان زخمی

style="display:block" data-ad-client="ca-pub-4163322924037420" data-ad-slot="3714019811" data-ad-format="auto" data-full-width-responsive="true">
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 09 اکتوبر2019ء) موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر ڈاکو نے نوجوان کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔

تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ شہر میں علی پور روڈ پر کامران فلور ملز کے قریب نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل سوار سے موٹر سائیکل اور موبائل فون چھیننے کی کوشش کی، مزاحمت کرنے پر موٹر سائیکل سوار عبدالباسط کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ریسکیو 1122 نے اطلاع ملنے پر جائے واردات پر پہنچ کر زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا