مظفرگڑھ۔ 7 جنوری(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 جنوری2019ء) مظفرگڑھ شہر کے صدیوں پرانے غوث حمزہ قبرستان پر تجاوزات مافیا دوبارہ سے قابض ہوگیا،دو ماہ قبل بازیاب کرائی گئی اراضی پر دوبار سے پختہ تعمیرات شروع ہوگئیں۔ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن فائلوں تک محدود ہوکر رہ گیا۔تفصیل کے مطابق 2ماہ قبل غوث حمزہ قبرستان میں ریلوے روڈ قائم غیر قانو نی دکانوں کو سابق اسسٹنٹ کمشنر مظفر گڑھ اشرف گجر کی زیر قیادت ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے مسمار کیا گیا تھا تاہم اسسٹنٹ کمشنر اشرف گجر کے تبادلے کے بعد اس آپریشن کو ادہورا چھوڑ دیا گیا، نئی انتظامیہ کی جانب سے تاحال غوث حمزہ قبرستان کی باقی ماندہ اراضی کو قبضہ مافیا کے چنگل سے واگزار نہیں کرایا گیا۔انتظامی محکموں کی خاموشی کو دیکھتے ہوئے ریلوے روڈ پر قبرستان کے رقبہ پر سابقہ انتظامیہ کی طرف سے گرائی گئی دکانوں کی جگہ پربااثرقبضہ مافیا نے دوبارہ پختہ تعمیرات کا کام شروع کردیا جس پر تاحال ضلعی انتظامیہ خاموش ہے۔
Prev Post