مظفرگڑھ۔22مارچ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی . 22 مارچ 2022ء) :شوہر نے شک کی بنا پر تیز دھار آلے سے بیوی کا گلہ کاٹ ڈالا،بیوی ہسپتال منتقل،ملزم گرفتار،مقدمہ درج۔پولیس ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں تھانہ صدر علی پور کی حدود میں بستی بندے شاہ میں شوہر نے ظلم کی انتہا کر دی۔
ظالم شوہر عارف نے نے شک کی بنیاد پر تیز دھار آلے سے اپنی بیوی رضیہ بی بی کا گلہ کاٹ ڈالا۔ وقوعہ کی اطلاع پاکر ایس ایچ او تھانہ صدر علی پور غلام مجتبیٰ پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر رضیہ بی بی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا ہے اور ملزم عارف کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔