Home / News / مظفرگڑھ،زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے 2 مزدور ملبے تلے دب گئے

مظفرگڑھ،زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے 2 مزدور ملبے تلے دب گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 7 نومبر2019ء) شہر کے مصروف کاروباری مرکز قنوان چوک کے قریب زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے مزدور ملبے تلے دب گئے ریسکیو 112 کی ٹیم نے اطلاع ملنے پر جائے حادثہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کرکے دونوں مزدوروں کو ملبے تلے سے نکال لیا اور ان کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ھیڈکوارٹر ھسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا ہے۔ دونوں مزدوروں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

Loading...