Home / News / مظفرگڑھ،جام والا چوک کے قریب ایک شخص ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر جاں بحق

مظفرگڑھ،جام والا چوک کے قریب ایک شخص ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر جاں بحق

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 مئی2020ء) مظفرگڑھ ملتان روڈ پر جام والا چوک کے قریب ایک شخص ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر موقع پر ، ٹریکٹر ٹرالی کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ریسکیو ذرائع۔ مظفرگڑھ ملتان روڈ پر جام والا چوک کے قریب ایک شخص تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر موقع پر جاں بحق ہو گیا۔حادثہ ٹریکٹر ٹرالی کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس کا جائے حادثہ پر بروقت رسپانسہوا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت فیاض حسین ولد عبداللہ عمر 35 سال سے ہوئی۔ریسکیورز نے نعش کو کور کرنے کے بعد لواحقین کے گھر منتقل کر دیا۔حادثے کے فوراً بعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا۔ تھانہ صدر  مظفرگڑھ نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

Loading...
%d bloggers like this: